لکی مروت (لارڈ میڈیا): لکی مروت کے علاقے خیرو خیل پکہ میں مسجد کے قریب مبینہ دھماکے میں دو بچیاں جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد، امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار فوراً جائے وقوع پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور وجوہات کے تعین کے لیے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


