ہومانٹرنیشنلپوتن نے روسی فوج کے اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر تقریباً 24...

پوتن نے روسی فوج کے اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر تقریباً 24 لاکھ کر دی

ماسکو (شِنہوا) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے روسی مسلح افواج کی مجاز افرادی قوت 23 لاکھ 99 ہزار 130 مقرر کر دی ہے۔

روس کے سرکاری قانونی دستاویزات کے پورٹل پر شائع ہونے والے فرمان کے مطابق اس تعداد میں 15 لاکھ 10 ہزار فوجی اہلکار شامل ہیں۔

اس ترمیم کے بعد فوجی اہلکاروں کی تعداد میں 7 ہزار 360 کا اضافہ ہوا ہے، جو مارچ میں جاری فرمان کے تحت مقرر کردہ 15 لاکھ 2 ہزار 640 اہلکاروں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

پوتن اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ 7 لاکھ سے زائد روسی فوجی خصوصی فوجی آپریشن کے علاقے میں تعینات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی حکام سابق فوجیوں اور خصوصی فوجی آپریشن میں شریک افراد کے لئے تعلیم کے مواقع، طبی بحالی کی سہولتوں اور روزگار کی فراہمی سے متعلق خصوصی منصوبے تیار کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں