اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث صارفین کو سرکاری نرخ سے تقریباً 200 روپے فی کلو زائد قیمت پر گیس خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 309 روپے فی کلو مقرر کی ہے، تاہم بعض مقامات پر یہ 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
عرفان کھوکھر نے الزام عائد کیا کہ اوگرا اور دیگر متعلقہ حکومتی ادارے سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زائد نرخوں کے باعث عوام کی جیبوں سے روزانہ اربوں روپے نکلوائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے فوری کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی و منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔


