شہر (لارڈ میڈیا): فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا میلہ آج سے سجنے جا رہا ہے، جہاں دنیا بھر کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔ شائقین کی نظریں ارجنٹائن کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو پر مرکوز ہیں، جو اپنی شاندار صلاحیتوں سے دنیا کو مسحور کرنے کے لیے تیار ہیں۔
لیونل میسی اپنے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ کھیلیں گے اور ان سے ارجنٹائن کی کامیابیوں کی امید کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو بھی پرتگال کے لیے میدان میں اترنے کو تیار ہیں، اور ان سے پرتگالی شائقین کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔
برازیل کی امیدوں کا مرکز وینیشیئس جونیئر، فرانس کے کائلین ایمباپے، انگلینڈ کے ہیری کین اور اسپین کے لامین یامال ہیں۔
فرانس کے عثمان دمبیلے، ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ اور مراکش کے اشرف حکیمی بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
دنیا کی مختلف ٹیموں کے پاس بہترین اسٹارز موجود ہیں، جو شائقین کو سنسنی خیز اور یادگار مقابلوں کی توقع دلاتے ہیں۔


