ہومبسنتتنازعاتلاہور میں تیزاب گردی کر نے والا ملزم گرفتار

لاہور میں تیزاب گردی کر نے والا ملزم گرفتار

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کے علاقے رنگ محل میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جہاں ملزم نے متاثرین پر زمزم پلانے کے بہانے تیزاب پھینک دیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایک بیگ میں 2 بوتلیں لے کر دکان پر آیا اور وہاں موجود افراد سے کہا کہ ‘تمہیں اب زم زم پلاتا ہوں’، جس کے بعد اس نے دکان میں بیٹھے افراد پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے میں محمد منیر، وحید، عثمان، طاہر، ناظم اور اشرف زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایس پی سٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایت پر ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ ایس ایچ او رنگ محل فرح مشتاق نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کر لیا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق ملزم نے 5 روز قبل ہونے والی گالم گلوچ اور بدتمیزی کی رنجش پر یہ اقدام کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے مزید پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں