ہومUncategorizedفیفا ورلڈکپ 2026 کے ٹکٹس کی مہنگی قیمتیں: شائقین کا غصہ

فیفا ورلڈکپ 2026 کے ٹکٹس کی مہنگی قیمتیں: شائقین کا غصہ

لندن (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 جس کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کررہے ہیں، ٹکٹ کی قیمتوں کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگیا ہے۔ اس ایونٹ کو تاریخ کا سب سے مہنگا ٹورنامنٹ قرار دیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے عام شائقین کے لیے ٹکٹس خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔

فیفا نے اس مرتبہ ٹکٹس کی قیمتوں کے تعین میں ‘ڈائنامک پرائسنگ’ ماڈل اپنایا ہے، جس کے تحت طلب بڑھنے پر قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس ماڈل کی وجہ سے شائقین کو مختلف قیمتوں پر ٹکٹس خریدنے پڑ رہے ہیں، جس پر انہیں سخت اعتراض ہے۔

قطر میں ہونے والے پچھلے ورلڈ کپ کے مقابلے میں اس بار امریکہ میں ٹکٹس کی قیمتیں کافی زیادہ ہیں، جہاں سب سے مہنگا ٹکٹ 6370 ڈالر کا ہے۔ صدر ٹرمپ نے بھی مہنگی قیمتوں پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

یورپ میں فٹ بال شائقین کی تنظیم نے فیفا کے خلاف یورپی یونین کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے، جس میں فیفا پر ٹکٹوں کی قیمتوں میں زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔

امریکی ویزا مسائل اور سفری رکاوٹوں کی وجہ سے کئی شائقین اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے امریکہ نہیں جا سکے ہیں، جس کی وجہ سے ٹکٹس خریدنے کے باوجود بھی انہیں مایوسی کا سامنا ہے۔

فیفا نے تقریباً 67 لاکھ ٹکٹس مارکیٹ میں پیش کیے تھے، جن میں سے 50 لاکھ سے زائد فروخت ہو چکے ہیں۔ لیکن بڑی کمپنیوں اور ٹکٹ مافیا کی جانب سے بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی وجہ سے عام شائقین کے لیے مشکلات بڑھی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں