ہومUncategorizedپی ٹی اے نے مصنوعی ذہانت کا چیٹ بوٹ متعارف کروا دیا

پی ٹی اے نے مصنوعی ذہانت کا چیٹ بوٹ متعارف کروا دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ متعارف کرا دیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کے لیے ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانا اور ریگولیٹری معلومات تک رسائی کو مزید آسان اور مؤثر بنانا ہے۔

یہ چیٹ بوٹ چوبیس گھنٹے فعال رہے گا اور صارفین کے ٹیلی کام خدمات سے متعلق سوالات، شکایات کے اندراج، سم اور ڈیوائس رجسٹریشن سمیت پی ٹی اے سے متعلق امور پر فوری رہنمائی فراہم کرے گا۔

مزید برآں، یہ نظام صارفین کو پی ٹی اے کی متعلقہ سرکاری خدمات اور خودکار پلیٹ فارمز کی جانب بھی رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ وہ کم وقت میں درست معلومات اور سہولت حاصل کر سکیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام پی ٹی اے کے ڈیجیٹل تبدیلی، شفافیت میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں