ہومبسنتتنازعاتلاہور میں ڈی ایس پی کا بیٹا نائل اظہر گرفتار

لاہور میں ڈی ایس پی کا بیٹا نائل اظہر گرفتار

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور میں پولیس نے ڈی ایس پی اظہر نوید کے بیٹے نائل اظہر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو علی پارک کے علاقے سے صبح سویرے حراست میں لیا گیا، جبکہ اس کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نائل اظہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں حاجی محمد شفیق کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق، لین دین کے تنازع پر نائل اظہر پر واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈی ایس پی اظہر نوید خان اور ان کے بیٹے کے خلاف ماضی میں بھی مقدمات درج ہو چکے ہیں، جن میں 25 مئی 2026 کو تھانہ ڈیفنس اے میں امانت میں خیانت کا مقدمہ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی اظہر نوید کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے اور نائل اظہر کی گرفتاری کے بعد کیس کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں