لاہور (لارڈ میڈیا): مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کو گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ انتخابات میں بڑی شکست کا تاثر درست نہیں ہے۔ ان کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 8 نشستیں جیتی ہیں جبکہ 2 آزاد امیدوار بھی حمایت یافتہ ہیں اور چند امیدوار کم مارجن سے ہارے ہیں۔
سعد رفیق نے پارٹی کو مشورہ دیا کہ پارلیمانی نظام چلانے کے لیے مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی سے تعاون کرے لیکن حکومت میں وزارت نہ لے۔
اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارک باد دی اور گلگت کے امور پر دونوں رہنماؤں نے ساتھ بیٹھنے پر اتفاق کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کے آئندہ چند روز میں گلگت بلتستان کے دورے کا امکان ہے۔


