لارڈ میڈیا: ورلڈ کپ میں شریک سب سے چھوٹا ملک کوراکاؤ نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہے۔ کوراکاؤ، جو کہ ایک کیریبیئن جزیرہ ہے اور جس کی آبادی صرف 1 لاکھ 58 ہزار کے قریب ہے، اپنی منفرد کہانی اور تیاریوں کے باعث دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
کوراکاؤ کے کھلاڑی اپنی تیاریوں کے لیے قدرتی ماحول پر انحصار کر رہے ہیں، جیسے ساحلِ سمندر پر ننگے پاؤں ٹریننگ، ریت پر ورزش اور بال گیمز کھیلنا شامل ہے۔
ٹیم کے سفر کا انداز بھی منفرد ہے، کھلاڑی ایک پرانی اسکول بس میں سفر کرتے ہیں جس کی کھڑکیوں میں شیشے نہیں ہیں۔
کوراکاؤ کی ٹیم کی خاص بات یہ ہے کہ زیادہ تر کھلاڑی نیدرلینڈز میں پیدا ہوئے لیکن ان کے والدین کا تعلق کوراکاؤ سے ہے۔
کوالیفکیشن راؤنڈز میں ٹیم نے 10 میچ بغیر شکست کے کھیلے، اس دوران اس نے ہیٹی، جمیکا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کو بھی پیچھے چھوڑا۔
ٹیم کے کوچ ڈک ایڈووکیٹ 78 سال کی عمر میں ورلڈ کپ تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ کوچ بن جائیں گے۔ فیفا رینکنگ میں کوراکاؤ 82 ویں نمبر پر ہے لیکن ٹیم کا اعتماد کافی بلند ہے۔


