ہومUncategorizedمریم نواز کا 650 نئے ڈے کیئر سنٹرز کا منصوبہ

مریم نواز کا 650 نئے ڈے کیئر سنٹرز کا منصوبہ

لاہور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وویمن ڈے پر مزید 650 ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ان سنٹرز کا مقصد ورکنگ خواتین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سی ایم سپیشل انیشی ایٹو کے تحت ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں 650 ڈے کیئر سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، جن کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حکومتی اعداد وشمار کے مطابق پہلے مرحلے میں 390 ڈے کیئر سنٹرز کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جن میں سے 350 فعال ہو چکے ہیں جبکہ 40 مراکز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ہر ڈے کیئر سنٹر میں بچوں کے لیے تعلیمی مواد، کھلونے اور ایل سی ڈی کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ تربیت یافتہ کیئر گیورز بچوں کی دیکھ بھال کریں گی۔

لاہور سمیت فیصل آباد، بھکر، شیخوپورہ، لیہ، خانیوال، اوکاڑہ اور دیگر اضلاع میں ڈے کیئر سنٹرز فعال ہو چکے ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ اقدام خواتین کے لیے اہم سہولت ثابت ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں