ہومبسنتتنازعاتثاقب چدھڑ کی مومنہ اقبال کو دھمکیوں پر مقدمہ درج

ثاقب چدھڑ کی مومنہ اقبال کو دھمکیوں پر مقدمہ درج

لاہور (لارڈ میڈیا): اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کے نکاح کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دیں۔ پریس کانفرنس کے دوران رمشا نے کہا کہ ثاقب چدھڑ نے دھمکیاں دینے کے علاوہ دھمکی آمیز وائس نوٹ بھی بھیجے۔

رمشا اقبال نے مزید کہا کہ ملزم ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور ساتھیوں نے سائبر ہراسگی اور بلیک میلنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی آر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے درج کی اور مریم نواز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نیوٹرل کارروائی کے احکامات دیے۔

رمشا نے میڈیا میں آکر کہا کہ وہ کوئی ایسی بات نہیں کرتیں جو ثابت نہ کرسکیں۔ سوشل میڈیا پر پیڈکمپین چلائی گئی اور اب نئی درخواست جمع کروائی جائے گی۔

رمشا اقبال نے کہا کہ ثاقب چدھڑ کو الزامات ثابت کرنے کا چیلنج دیا ہے اور کروڑوں روپے کی واپسی کا عندیہ دیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے فریقین کو طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ میں بلیک میلنگ اور دھمکیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں