لاہور (لارڈ میڈیا): عالمی ادارہ صحت نے ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ نمک کے زیادہ استعمال کی وجہ سے دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں افراد کی اموات ہوتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب، فالج، ہارٹ اٹیک اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
نمک کھانے کے ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس کا 60 فیصد حصہ کلورائیڈ اور 40 فیصد سوڈیم پر مشتمل ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق روزانہ صرف 5 گرام نمک کا استعمال مناسب ہے۔
زیادہ نمک کے استعمال سے جسم میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے پیٹ پھولنے، ہاتھوں اور پیروں کی سوجن، اور بلڈ پریشر بڑھنے جیسے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔
جسم میں اضافی نمک کی مقدار سے خلیات سے پانی کھینچتا ہے جس سے ڈی ہائیڈریشن اور زیادہ پیاس کی علامات پیدا ہوتی ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق نمک کے زیادہ استعمال سے نیند میں خلل، متلی اور بعض اوقات ہیضے جیسے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔


