ہومبسنتتنازعاتخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کارروائیاں، 4 خارجہ ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کارروائیاں، 4 خارجہ ہلاک

پشاور (لارڈ میڈیا): سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران چار خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ آپریشنز ڈی آئی خان اور ضلع مہمند میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے۔ ڈی آئی خان میں دو خارجی ہلاک کیے گئے جبکہ ضلع مہمند میں مزید دو دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی قابل ستائش ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘عزمِ استحکام’ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی ادارے پرعزم ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں