ہومانٹرنیشنلجی پی ایس کی غلطی، خاتون نے کار ریل پٹری پر چلا...

جی پی ایس کی غلطی، خاتون نے کار ریل پٹری پر چلا دی

سیٹل (لارڈ میڈیا): امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل میں ایک 70 سالہ خاتون نے غلطی سے اپنی کار لائٹ ٹرین کی پٹری پر چلا دی، جس کے نتیجے میں ٹرین سروس معطل ہو گئی۔ خاتون نے بتایا کہ وہ ‘جی پی ایس’ کی ہدایات پر عمل کر رہی تھیں جب کار سڑک کے بجائے پٹری پر آ گئی۔ عینی شاہدین نے کہا کہ خاتون کافی فاصلے تک پٹری پر گاڑی چلاتی رہیں، جس سے ٹرین سروس متاثر ہوئی اور مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کے علم ہوتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ نے ہیوی مشینری کی مدد سے کار کو پٹری سے ہٹا دیا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون نشے کی حالت میں نہیں تھیں، تاہم انہیں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں