لاہور (لارڈ میڈیا) : لاہور کے علاقے سندر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے کم عمر گھریلو ملازمہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق، ملزمہ نے بچی پر چوری کا جھوٹا الزام لگا کر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے بچی کے جسم، بازوؤں اور آنکھوں کے قریب شدید زخم آئے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ متاثرہ بچی کی دادی کی مدعیت میں تھانہ سندر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے فوری قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔
ملزمہ کو گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بچوں پر تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


