ہومUncategorizedآئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہنے کا امکان

آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہنے کا امکان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : وفاقی وزارتِ خزانہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 میں مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مجموعی معاشی فریم ورک پر اتفاق ہو چکا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی رپورٹ کے مطابق حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 4.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے بجٹ کے لیے جی ڈی پی کے 2 فیصد کے مساوی یعنی 2.9 کھرب روپے پرائمری سرپلس کی شرط رکھی ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے صوبائی وزرائے خزانہ کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں اضافی ریونیو اقدامات پر زور دیا تاکہ مطلوبہ پرائمری سرپلس حاصل کیا جا سکے۔ پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ جی ڈی پی گروتھ کی 4.1 فیصد تجویز پر مذاکرات کیے، جبکہ فنڈ نے 3.5 فیصد شرحِ نمو کی پیش گوئی دی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں