وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے خطے میں مستقل امن کیلئے سفارتی و سیاسی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
جاری بیان میں وزیراعظم نے لبنان جنگ بندی کو امن کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں سفارتی کوششوں نے یہ جنگ بندی ممکن بنائی، اقدام خطے میں دیرپا اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان کی خود مختاری و علاقائی سالمیت، خطے میں مستقل امن کیلئے تمام سفارتی و سیاسی کوششوں کی حمایت جاریرکھے گا۔


