ہومتازہ ترینآبنائے ہرمز جنگ، دشمنی یا امریکی جارحیت کے ذریعے کبھی نہیں کھولی...

آبنائے ہرمز جنگ، دشمنی یا امریکی جارحیت کے ذریعے کبھی نہیں کھولی جائے گی۔ ایران

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کسی بھی قسم کی جارحیت یا دباؤ وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم آبی گزرگاہ کو بحال کرنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ امریکا ایران کے حقوق کا احترام کرے اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پیر کے روز ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا کہ امریکا کے صدر کو بین الاقوامی قانون، دوسری اقوام کے حقوق اور عوام کے وقار کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پہلے بھی واضح کر چکا ہے کہ آبنائے ہرمز جنگ، دشمنی یا امریکی جارحیت کے ذریعے کبھی نہیں کھولی جائے گی۔

بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے بتایا کہ عبوری معاہدے کے تحت ایران نے 60 روز کے لیے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کو بغیر ٹول گزرنے کی اجازت دی تھی اور اس مقصد کے لیے خصوصی بحری راستہ بھی مقرر کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ امریکا نے معاہدے کے تحت ایران کے انتظامات کو قبول کیا تھا، تاہم بعد میں اس نے دھوکے کے ذریعے نیا راستہ قائم کرنے کی کوشش کی، جسے ایران نے غیرقانونی قرار دے کر گزرگاہ بند کر دی تھی۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ انتظامات سے ہٹ کر آبنائے ہرمز میں کی جانے والی کسی بھی کارروائی کا فیصلہ کُن جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں