ہومتازہ ترینٹرمپ کا خلیجی ممالک سے امریکا میں سرمایہ کاری کا مطالبہ

ٹرمپ کا خلیجی ممالک سے امریکا میں سرمایہ کاری کا مطالبہ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کے لیے آبنائے ہرمز پر 20 فیصد فیس کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس کے بدلے میں انہوں نے بڑے پیمانے پر امریکا میں سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج کی کوششوں کی بدولت تیل کی ترسیل روانی سے جاری ہے اور انہوں نے پیٹ ہیگستھ، جنرل ڈین کین اور ایڈمرل بریڈ کوپر کی خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز ایران کے علاوہ تمام بحری جہازوں کے لیے کھلی ہے، جبکہ ایران کی قیادت خود اپنے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک 20 فیصد فیس کی جگہ امریکا میں سرمایہ کاری کریں گے جو ان کے لیے بھی فائدہ مند ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں پہلے ہی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو چکی ہے اور نئی سرمایہ کاری سے اس حجم میں مزید اضافہ ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں فیکٹریاں، صنعتی پلانٹس اور جدید سازوسامان آئیں گے جس سے لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور امریکا پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں