ہومتازہ ترینانٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا

انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا

کراچی (لارڈ میڈیا): انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے ایک پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 68 پیسے پر فروخت ہوا۔

ماہرین نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث اس کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں