ہومانٹرنیشنلامریکہ اور ایران نے جنگ بندی میں توسیع کی اطلاعات کی تردید...

امریکہ اور ایران نے جنگ بندی میں توسیع کی اطلاعات کی تردید کر دی

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی اور ایرانی حکام نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر "اصولی اتفاق” ہو گیا ہے۔

امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی میں توسیع کے لئے ایک "اصولی معاہدہ” طے پا گیا ہے تاکہ سفارتی کوششوں کے لئے مزید وقت مل سکے۔ تاہم ‘ریا نووستی’ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایسی رپورٹس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ "جہاں تک جنگ بندی میں توسیع کے بارے میں افواہوں اور مفروضوں کا تعلق ہے، فی الوقت ان میں سے کسی کی بھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ مذاکرات اس وقت پاکستانی ثالث کے ذریعے جاری ہیں اور ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ مخالف فریق حقیقت میں سفارت کاری کے بارے میں کتنا سنجیدہ ہے۔ امریکہ کو اپنا سنجیدہ رویہ ثابت کرنا ہوگا۔”

رائٹرز نے ایک سینئر امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی فریق نے بھی تاحال جنگ بندی میں توسیع پر باضابطہ اتفاق نہیں کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "کسی معاہدے تک پہنچنے کے لئے امریکہ اور ایران کے درمیان مسلسل روابط جاری ہیں۔”

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں