پی ڈی ایم اے نے 8 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گورانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب ،منڈی بہائوالدین، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسمانی بجلی کے دوران کھلے مقامات تلے نہ جایا جائے جبکہ کسان اپنی زرعی سرگرمیوں میں موسمی حالات کو مدنظر رکھیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129پر فوری اطلاع دی جائے۔


