ہومانٹرنیشنلایران نے ٹرمپ کی ڈیڈ لائن مسترد کر دی، جنگ خطرناک مرحلے...

ایران نے ٹرمپ کی ڈیڈ لائن مسترد کر دی، جنگ خطرناک مرحلے میں داخل

ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں تیزی آ گئی ہے جبکہ ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن مسترد کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں اب تک کم از کم 34 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں، حملوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس پر مزید دبائو ڈالا گیا یا حملے جاری رہے تو وہ بھرپور جوابی کارروائی کریگا۔

ادھر اسرائیل کے شہر حیفہ میں ایک ایرانی میزائل رہائشی عمارت پر آ گرا جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 2افراد لاپتا بتائے جا رہے ہیں، امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

خلیجی ممالک میں بھی صورتحال کشیدہ ہے، ایران کے حملوں کے نتیجے میں کویت میں بجلی اور پانی کے پلانٹس کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بحرین میں ایک آئل فیسلٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملوں کے باعث خطے میں توانائی کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں