ہومانٹرٹینمنٹبولی وڈ میں 2025: خوشیوں بھرا سال، کئی مشہور جوڑوں نے والدین...

بولی وڈ میں 2025: خوشیوں بھرا سال، کئی مشہور جوڑوں نے والدین بننے کی خوشی منائی

ایک جانب رواں سال سپورٹس اور شوبز کی دنیا میں رشتوں کے اختتام کا سال ثابت ہوا تو دوسری جا نب بالی ووڈ میں خوشیوں اور مسرتوں کی نوید لیکر آیا، کئی مشہور سلیبریٹیز نے اپنی زندگی کے نئے اور خوشگوار سفر کا آغاز کیا اور والدین بننے کی خوشی بھی حاصل کی۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل سے کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ماہوترا تک، یہ سال بالی ووڈ کے کئی مشہور جوڑوں کیلئے یادگار رہا جنہوں نے والدین بننے کی خوشیاں مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی آتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول 24 مارچ کو بیٹی کے والدین بنے، اس خوشی کی خبر دونوں نے ایک سادہ پوسٹ کے ذریعے شیئر کی، ہمیں بیٹی کی نعمت ملی ہے، بعد میں انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ایوارہ رکھا اور ایک دل کو چھو لینے والے پیغام کیساتھ اسکی تصویر شیئر کی، ہماری بیٹی، ہماری سب کچھ۔ ایوارہ، خدا کا تحفہ۔

یاد رہے آتھیا شیٹی بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی ہیں اور انکی شادی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کیساتھ جنوری 2023 میں ہوئی تھی۔ 15 جولائی کوبالی ووڈ جوڑی کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی، جوڑے نے ایک دل کو چھو لینے والی پوسٹ شیئر کی کہ ہمارے دل بھر گئے ہیں اور ہماری دنیا ہمیشہ کیلئے بدل گئی ہے، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں بیٹی کی نعمت ملی، انہوں نے اپنی بیٹی کا نام سارہ رکھا اور اسکی ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی، کیارا اور سدھارتھ نے کئی سال تعلقات میں رہنے کے بعد فروری 2023 میں شادی کی تھی، ان کے درمیان 2020 سے تعلقات کی خبریں زیر گردش تھیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا تھا۔

اکتوبر میں پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا نے ایک پوسٹ میں اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا، انکی پوسٹ میں لکھا تھا: ہمیں اپنی زندگی میں پہلی بار یہ احساس ہوا کہ ہم سب کچھ رکھتے ہیں، انہوں نے اپنے بیٹے کا نام نیئر رکھا، پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے 2023 میں شادی کی تھی۔ 5 اکتوبر کو ارباز خان اور شورا خان بھی ایک بیٹی کے والدین بن گئے، انہوں نے ایک دلکش تصویر کیساتھ اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر شیئر کی اور لکھا: سب سے چھوٹے ہاتھ اور پائوں، لیکن ہمارے دل کا سب سے بڑا حصہ، سپارا خان، ارباز خان کی شورا خان سے شادی 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں بہن ارپتا کے گھر ہوئی جس میں خان فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

7 نومبر کو کترینہ کیف اور وکی کوشال نے اپنے بیٹے کی آمد کا اعلان کیا، دونوں نے ایک محبت بھری پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا ہمارا خوشی کا پل آ گیا، بیحد محبت اور شکر گزاری کیساتھ ہم اپنے بیٹے کا استقبال کرتے ہیں، کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی، کترینہ کی حاملہ ہونے کی خبریں 2022 اور 2023 میں بھی گردش کرتی رہی تھیں تاہم ان خبروں کی تردید کترینہ کے قریبی ذرائع نے کی تھی۔

نومبر کا مہینہ مزید خوشیوں کا حامل تھا 7 نومبر کو کترینہ اور وکی کے بعد 15 نومبر کو راجکمار را اور پترلیکھا نے بھی اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا اس دن انکی شادی کی سالگرہ بھی تھی، دونوں نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے لکھا: ہمیں بیحد خوشی ہے کہ خدا نے ہمیں بیٹی کی نعمت عطا کی، راج کمار اور پترلیکھا نے 15 نومبر 2021 کو شادی کی، اس سے قبل انہوں نے فلم سٹی لائٹس میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں