تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے دھونس اور جھوٹی خبروں کی حکمت عملی کو ناکام قرار دیا ہے۔
قالیباف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ حقائق تسلیم کریں اور وعدے پورے کریں۔ انہوں نے حملے کی دھمکیوں کو ڈرامائی سفارت کاری کے مترادف قرار دیا۔
قالیباف نے کہا کہ دنیا کو ڈرامے نہیں بلکہ ذمہ دار سفارت کاری کی ضرورت ہے۔


