ہومتازہ ترینپیٹرول 329.82، ڈیزل 382.36 روپے فی لیٹر مقرر

پیٹرول 329.82، ڈیزل 382.36 روپے فی لیٹر مقرر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کرتے ہوئے عوام کو جزوی ریلیف دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ تاہم نئے نوٹیفکیشن میں دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 17 جولائی کو وفاقی وزیر پیٹرولیم نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور اوگرا روزانہ کی قیمتوں کا تعین کرکے ویب سائٹ پر شائع کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں