ہومتازہ ترینعمان نے آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے نیا منصوبہ پیش کر...

عمان نے آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے نیا منصوبہ پیش کر دیا

مسقط (لارڈ میڈیا): عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے نیا منصوبہ پیش کیا ہے، جسے خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایران بحری جہازوں سے رضاکارانہ سروس فیس وصول کر سکے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت ناکام ہونے پر امریکا فضائی حملے دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمان نے ایران کو آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے مشترکہ علاقائی نظام کی تجویز دی ہے، جسے خطے کے دیگر ممالک کی بھی حمایت حاصل ہے۔ یہ تجویز مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے، جس سے عالمی توانائی کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔

عمانی تجویز میں آبنائے ہرمز کے لیے مشترکہ علاقائی فریم ورک قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جس کے تحت ایران اور خلیجی ممالک بحری سلامتی، محفوظ جہاز رانی، ماحولیاتی تحفظ اور ہنگامی امدادی کارروائیوں میں تعاون کریں گے۔

ایران نے عمان کے ساتھ مشترکہ انتظام کی خواہش ظاہر کی ہے، جبکہ امریکا اس تجویز کو بین الاقوامی قانون کے خلاف قرار دیتا ہے اور بحری راستے کی سابقہ حالت بحال کرنے کا خواہاں ہے۔

ایران، سعودی عرب اور عمان کے درمیان سفارتی رابطوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے بات چیت کی ہے۔ ان رابطوں میں آبنائے ہرمز اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد امریکہ نے ایران پر فضائی حملے کیے تھے، جس کے جواب میں ایران نے بھی امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ حملے نہ ہونے کی صورت میں جنگ بندی برقرار رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں