ہومUncategorizedسیف علی خان نے چاقو حملے کے بعد اہم انکشافات...

سیف علی خان نے چاقو حملے کے بعد اہم انکشافات کر دیے

ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے ایک سال بعد اپنے گھر میں چاقو حملے کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 16 جنوری 2025 کو ان کی رہائش گاہ پر حملہ آور نے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے چھوٹے بیٹے جہانگیر کو بھی زخمی کیا تھا۔

سیف علی خان کے مطابق حملہ آور نے چوری کی نیت سے ان کے گھر میں داخل ہوکر چاقو کے چھ وار کیے، جن میں سے ایک زخم ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی یادیں آج بھی ان کے ذہن میں تازہ ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی حفاظت کے لیے فوری ردعمل دیا، جس کے دوران انہیں چاقو سے زخم آئے۔ اس حادثے کے بعد انہیں فوری سرجری کروانی پڑی۔

سیف علی خان نے کہا کہ معاشرتی عدم مساوات ایسے حالات پیدا کرتی ہے جہاں وسائل رکھنے والوں اور محروم لوگوں کے درمیان فرق بڑھتا جاتا ہے۔ انہوں نے حملہ آور کو معاف کرنے کی خواہش ظاہر کی لیکن اس کے عمل کو بھلانا مشکل قرار دیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد خاندان کی حفاظت ان کی اولین ترجیح بن گئی ہے اور وہ اس پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں