ہومUncategorizedایف بی آر کا آٹو پارٹس کی قیمتیں انجن طاقت پر مقرر...

ایف بی آر کا آٹو پارٹس کی قیمتیں انجن طاقت پر مقرر کرنے کا فیصلہ

کراچی (لارڈ میڈیا): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے امپورٹڈ آٹو پارٹس کی کسٹمز ویلیو مقرر کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ہے، اب قیمتوں کا تعین وزن کے بجائے گاڑی اور انجن کی طاقت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کی جانب سے نئی ویلیوایشن رولنگ نمبر 2092 آف 2026 جاری کی گئی ہے، جس کے تحت پانی کے پمپ، آئل پمپ، فیول پمپ، ان ٹینک فیول پمپ، آئل فلٹر، فیول فلٹر اور ایئر فلٹر سمیت مختلف پرزہ جات کی نئی قیمتیں طے کی گئی ہیں۔ یہ نئی رولنگ 2019 کی پرانی ویلیوایشن رولنگ کی جگہ لے گی۔

حکام نے بتایا ہے کہ یہ تبدیلی صنعت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کی درخواست پر کی گئی ہے، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آٹو پارٹس کی خرید و فروخت اور شناخت بنیادی طور پر گاڑی اور انجن کی گنجائش کے مطابق ہوتی ہے۔

پاکستان آٹو موبائل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پاسپیڈا) اور دیگر درآمد کنندگان کے نمائندوں سے مشاورت کی گئی، جبکہ کسٹمز حکام نے درآمدی ڈیٹا، مارکیٹ سروے اور موجودہ قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد نئے نظام کو حتمی شکل دی۔

ڈائریکٹوریٹ نے ان ٹینک فیول پمپ کے لیے الگ کیٹیگری بھی متعارف کرائی ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق، نئے نظام کا مقصد درآمدی آٹو پارٹس کی منصفانہ، یکساں اور شفاف ویلیوایشن کو یقینی بنانا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں