فلاڈیلفیا (لارڈ میڈیا): کروشیا نے گھانا کو 1-2 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ گھانا بھی بہترین تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیموں میں شامل ہو کر اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔ فلاڈیلفیا میں کھیلے گئے گروپ ایل کے میچ میں کروشیا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 34ویں منٹ میں پیٹر سوچیچ نے میٹیو کووچیچ کے پاس پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں گھانا نے واپسی کی کوشش کی اور 73ویں منٹ میں ڈیرک لکاسن نے ہیڈر سے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ وی اے آر کی جانچ کے بعد گول درست قرار دیا گیا۔ برابری کے بعد گھانا کا دباؤ بڑھ گیا، مگر 83ویں منٹ میں نکولا ولاشیچ کے گول نے کروشیا کی جیت یقینی بنا دی۔ اس کامیابی کے ساتھ کروشیا گروپ ایل میں انگلینڈ کے بعد دوسری پوزیشن پر رہا۔ انگلینڈ نے پاناما کو شکست دے کر پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ گھانا بھی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا جبکہ اسکاٹ لینڈ باہر ہو گیا۔


