ہومUncategorized3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش...

3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): این ڈی ایم اے نے آج سے 3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ادارے کے مطابق شدید گرمی اور بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے۔ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہونے کا امکان ہے۔ گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے۔

ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ، استور، دیامر، اپر و لوئر چترال اور سوات کے رہائشیوں، سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ندی نالوں، گلیشیائی جھیلوں اور دریا کناروں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے۔ کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ انتظامیہ کو دی جائے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں