ہومUncategorizedلبنان معاہدہ ایران و حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو

لبنان معاہدہ ایران و حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو

تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ایران اور حزب اللہ کے لیے دھچکا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیل کی تاریخی کامیابی ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

نیتن یاہو نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ مستقبل میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن معاہدے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھا جائے گا جب تک لبنان کی جانب سے اسرائیل کو خطرات ختم نہیں ہو جاتے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے واضح کیا کہ اس معاہدے کے ذریعے امریکہ، اسرائیل اور لبنان نے ایران کو پیغام دیا ہے کہ یہاں ان کی کوئی مداخلت نہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اسرائیل ان دو علاقوں سے اپنی فوج واپس بلائے گا جن پر اس وقت اس کا قبضہ ہے، تاکہ حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جا سکے اور ان علاقوں کا کنٹرول لبنانی فوج کے حوالے کیا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں