ہومتازہ ترینمکمل سفری دستاویزات پر مسافروں کو نہیں روکا جائے گا، وفاقی وزیر...

مکمل سفری دستاویزات پر مسافروں کو نہیں روکا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ

لاہور (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور کے دورے کے بعد ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ نامکمل سفری دستاویزات پر کسی کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے امیگریشن کاونٹرز کا معائنہ کیا اور مسافروں سے امیگریشن پراسیس کے وقت کے بارے میں پوچھا۔ مسافروں نے بتایا کہ امیگریشن میں 30 منٹ لگتے ہیں اور مزید بہتری کی درخواست کی۔

محسن نقوی نے تمام امیگریشن کاونٹرز کو کھلا رکھنے کی ہدایت دی تاکہ مسافروں کو تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مسافروں کو امیگریشن کے عمل کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ایک مسافر نے ایجنٹ کی جانب سے رقم لینے کی شکایت کی جس پر وزیر داخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو ایجنٹ کی گرفتاری کا حکم دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں