ہومتازہ ترینپی آئی اے کی پاکستان سے سعودیہ کی پروازیں 18 گھنٹے تک...

پی آئی اے کی پاکستان سے سعودیہ کی پروازیں 18 گھنٹے تک تاخیر کا شکار

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پاکستان سے سعودی عرب جانے والی 6 پروازیں آپریشنل مسائل کی وجہ سے 18 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ مدینہ اور جدہ کے ائیرپورٹس پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسلام آباد سے مدینہ کی پرواز ساڑھے 17 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز رات 2 بجے شیڈول تھی، لیکن اب اس کی آمد آج شام 5 بجے متوقع ہے۔ لاہور سے مدینہ جانے والی پروازوں میں بھی 18 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

اسی طرح ملتان سے جدہ اور مدینہ کی پروازیں بھی 18 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ مدینہ سے لاہور کی پرواز آج دن ڈھائی بجے شیڈول تھی، لیکن اب اس کی آمد کل صبح 8 بجے متوقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں