ہومکوسٹ گارڈانویسٹمنٹایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے جو انشورنس شعبے میں اصلاحات اور کوریج بڑھانے کے لیے استعمال ہوگا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اس پروگرام کا مقصد کسانوں، خواتین اور کم آمدن والے خاندانوں کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ پاکستان میں انشورنس کا حجم جی ڈی پی کے صرف 0.7 فیصد کے برابر ہے۔ نئی اصلاحات سے قدرتی آفات اور معاشی جھٹکوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور انشورنس مارکیٹ کو جدید اور مسابقتی نظام میں تبدیل کیا جائے گا۔

بینک نے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے انشورنس خدمات کو عام کرنے پر زور دیا ہے اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور جدید انشورنس ماڈلز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواتین اور بچیوں کے لیے خصوصی انشورنس مصنوعات بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

آفات کے بعد حکومتی مالی بوجھ کم کرنے میں انشورنس نظام مددگار ہوگا۔ پروگرام سے نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔ طویل مدتی بچتوں کو انفراسٹرکچر اور بانڈ مارکیٹ میں استعمال کیا جائے گا۔ نجی پنشن اسکیموں اور سالانہ پنشن نظام کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جس سے پاکستان کی مالی پائیداری بہتر ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں