ہومانٹرنیشنلامریکا اور ایران امن معاہدے میںپاکستانی ثالثی کو عالمی سطح پر بھرپور...

امریکا اور ایران امن معاہدے میںپاکستانی ثالثی کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): امریکا ایران امن معاہدے میں پاکستانی ثالثی کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستان کے کردار کو تاریخی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔ جریدے کے مطابق، معاہدہ پاکستان کے لیے ایک مکمل اور غیر مشروط کامیابی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر امریکی اور ایرانی حکام جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط کریں گے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابی کو کیپ ورڈی کی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ جیت سے تشبیہ دی جا سکتی ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار پاکستان کی قیادت کی تعریف کی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا۔

ماہرین کے مطابق، اپریل میں ہونے والے اسلام آباد ٹاکس نے پاکستان کو عالمی میڈیا میں مثبت توجہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ پاکستان کا جھکاؤ بڑھنے سے بھارت کی سفارتی تنہائی کی کوششیں ناکام ہوئیں۔ مذاکرات کی میزبانی اور مکالمے کے فروغ نے پاکستان کو ایک غیرجانبدار اور معتبر ثالث کے طور پر منوایا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں