ہومانٹرنیشنلمتحدہ عرب امارات میں نئی سوشل میڈیا پالیسی کی منظوری

متحدہ عرب امارات میں نئی سوشل میڈیا پالیسی کی منظوری

دبئی (لارڈ میڈیا): متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق نئی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ حکومتی میڈیا آفس کے مطابق، 15 سال سے کم عمر بچوں کو ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اماراتی حکام نے کہا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ بنانا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا ہے۔ نئے قواعد کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی بھی محدود ہوگی اور انہیں مکمل فیچرز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں