ہومکوسٹ گارڈانویسٹمنٹپاکستان کیپٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور چین کے ساتھ...

پاکستان کیپٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور چین کے ساتھ مالیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور چین کے ساتھ مالیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ چائنا فنانشل فیوچرز ایکسچینج، شنگھائی اسٹاک ایکسچینج اور شینزن اسٹاک ایکسچینج کے اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سرمایہ کاری کے فروغ، مالیاتی تعاون کے امکانات اور نئی مالیاتی مصنوعات متعارف کرانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران چینی شراکت داروں نے پاکستان کی مالیاتی منڈیوں میں اپنی طویل المدتی سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ چین کی سنٹرل ڈپازٹری کمپنی اور پاکستان کی نیشنل کلیئرنگ کمپنی نے اپنی شیئر ہولڈنگ میں اضافے کے لیے مزید سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی۔

فریقین نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (REIT) ماڈل کے ذریعے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بنیادی کاروباری سرگرمیوں کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو ایک دوسرے کی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے سرحد پار سرمایہ کاری فنڈز کے اجرا پر بھی غور کیا۔

چینی وفد نے پاکستان کی معاشی ترقی، مالیاتی اصلاحات اور کیپٹل مارکیٹس کے روشن مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین مالیاتی شراکت داری سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے اور دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں