ہومکوسٹ گارڈانویسٹمنٹبلال بن ثاقب کی نیویارک میں سیم آلٹ مین سے ملاقات

بلال بن ثاقب کی نیویارک میں سیم آلٹ مین سے ملاقات

نیویارک (لارڈ میڈیا): پاکستان کی ڈیجیٹل فنانس اور ابھرتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے اقوام متحدہ میں ٹوکنائزیشن پر پہلے پالیسی ڈائیلاگ کی مشترکہ میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی نظام کی تشکیلِ نو میں گلوبل ساؤتھ کو قواعد بنانے کے عمل میں شریک ہونا ہوگا۔

بلال بن ثاقب نے نیویارک میں اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان میں اے آئی انفراسٹرکچر، تعلیم، ہنرمندی اور ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلال بن ثاقب اور سیم آلٹ مین نے پاکستان کی عالمی اے آئی معیشت میں فعال کردار اور تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں