ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا میں ارکان اسمبلی کی ممکنہ گرفتاریوں پر اسپیکر کا آئی جی...

خیبرپختونخوا میں ارکان اسمبلی کی ممکنہ گرفتاریوں پر اسپیکر کا آئی جی کو مراسلہ

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا میں حکومتی ارکان اسمبلی کی ممکنہ گرفتاریوں کے معاملے پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے آئی جی پولیس کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

مراسلے میں ارکان اسمبلی کے استحقاق ایکٹ کی شق 11 کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق، کسی رکن اسمبلی کو فوجداری مقدمے میں گرفتار کرنے یا عدالتی حکم پر حراست میں لینے سے قبل اسپیکر سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔

اسپیکر نے آئی جی پولیس سے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق شق 11 پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں