ہومUncategorizedپاکستان سمیت چار ممالک کی مشترکہ سپیشل فورسز مشق ایٹرنل برادرہُڈ 5...

پاکستان سمیت چار ممالک کی مشترکہ سپیشل فورسز مشق ایٹرنل برادرہُڈ 5 مکمل

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ایٹرنل برادرہُڈ-5 ازبکستان میں مکمل ہو گئی۔ 13 سے 25 ستمبر 2026 تک جاری رہنے والی اس مشق میں پانچ ممالک کے دستوں نے شرکت کی جبکہ قازقستان نے بطور مبصر شرکت کی۔

مشق کا مقصد شریک ممالک کی سپیشل فورسز کے درمیان رابطہ کاری، تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ مشق کے دوران فورسز نے جدید آپریشنز اور جنگی حکمت عملیوں پر تجربات اور معلومات کا تبادلہ کیا۔

ان مشقوں میں شریک فورسز نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے تجربات بھی شیئر کیے۔ مشق کے ذریعے جدید آپریشنز کے حوالے سے تعاون اور باہمی تجربات کے تبادلے کو فروغ دیا گیا۔

ایٹرنل برادرہُڈ-5 مشق شریک ممالک کے دفاعی اور سکیورٹی تعاون، باہمی اعتماد اور فوجی تعلقات کے استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کمبائنڈ مشق سے مشترکہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور باہمی رابطہ کاری میں اضافہ ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں