ہومتازہ تریناعضاء کی غیر قانونی تجارت میں ملوث 3 غیر ملکی افراد...

اعضاء کی غیر قانونی تجارت میں ملوث 3 غیر ملکی افراد نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): انسانی اعضاء کی مبینہ غیر قانونی خرید و فروخت کے الزام میں گرفتار تین غیر ملکی باشندوں نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے بینچ کی تبدیلی کی درخواست چیف جسٹس آفس کو بھیج دی ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ملزمان لی گنگ سائی، پنگ فی گوو اور وانگ باؤ کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ان کی جانب سے بیرسٹر یاور گردیزی عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں دوسرے بینچ میں پہلے سے زیر سماعت ہیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ دوسرے بینچ کے جج موسم گرما کی چھٹیوں پر ہیں، لہذا کیسز کو جسٹس اعظم خان کے بینچ میں منتقل کیا جائے۔

عدالت نے بینچ کی تبدیلی کی فائل چیف جسٹس آفس کو بھجوا دی ہے۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج ہے اور ٹرائل کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں