ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلپاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں امریکا...

پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں امریکا کو 3-0 سے ہرادیا

لزبن (لارڈ میڈیا): پاکستان نے پرتگال کے شہر لزبن میں منعقدہ آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کے مردوں کے 45 سال سے زائد عمر کے کیٹیگری میں امریکا کو 0-3 سے شکست دی۔ پاکستان کی ٹیم نے اپنی مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں میں فتح حاصل کی۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے پہلے میچ میں ووجٹیک بریٹیک کو 2-6، 3-6 سے شکست دی۔ دوسرے سنگل میں عقیل خان نے جان چیسورتھ کو 2-6، 6-1، 4-6 سے شکست دے کر ٹیم کی مجموعی فتح یقینی بنائی۔

ڈبلز مقابلے میں شہریار سلامت اور ہادی حسین نے جیون ویسٹ اور گیلرمو کوسن کو 6-1، 1-6، 6-10 سے شکست دی۔ پاکستان کی اس فتح نے ٹیم کو راؤنڈ رابن مرحلے میں بہترین مومینٹم فراہم کیا ہے۔

پاکستان اب راؤنڈ رابن لیگ مرحلے میں کینیڈا کا سامنا کرے گا، جس کی فاتح ٹیم آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں