ہومUncategorizedیکم جنوری 2028 سے حکومت کا قرض شریعہ کمپلائنٹ ہوگا، ڈپٹی گورنر...

یکم جنوری 2028 سے حکومت کا قرض شریعہ کمپلائنٹ ہوگا، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی (لارڈ میڈیا): ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2028 سے حکومت کا قرض شریعہ کمپلائنٹ ہوگا۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکاری کی طرف کافی فاصلہ طے کر لیا گیا ہے، بینکوں کے 29 فیصد ڈپازٹس اسلامی ہیں جبکہ مجموعی قرضوں کا 40 فیصد اسلامی بینکوں نے دیا ہے۔

سلیم اللہ نے وضاحت کی کہ حکومت نے 2027 کے بعد کا خاکہ پیش کیا ہے، جس کے مطابق یکم جنوری 2028 سے حکومت کا قرض شریعہ کمپلائنٹ ہوگا، حتیٰ کہ بیرونی قرضہ بھی شریعہ کمپلائنٹ طریقے سے حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔ حکومت روایتی قرضوں کی ادائیگی کرتی رہے گی، لیکن روایتی قرضوں کا رول اوور شریعہ کمپلائنٹ ہوگا۔

ڈپٹی گورنر نے کہا کہ حکومت نے اپنے قرضوں کو شریعہ کمپلائنٹ کرنے کی حکمت عملی دی ہے اور 40 قوانین میں ترامیم منتقلی کے مقررہ وقت تک مکمل کرلی جائیں گی۔ یکم جنوری 2028 سے مقامی بینک شریعہ اصولوں پر مبنی خدمات فراہم کریں گے۔

سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام عدل 40 سال تک انصاف نہ دے تو وہ نظام ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے حصے اور سود ادائیگی کے بعد ملکی معیشت میں کچھ بچتا نہیں۔ انہوں نے فیڈرل شریعت کورٹ کی طرف سے نشاندہی کردہ 40 قوانین پر بھی تبصرہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں