ہومUncategorizedبھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 100 سے زائد...

بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک

نئی دلی (لارڈ میڈیا): بھارت میں جولائی سے جاری شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارتی ریاست آسام میں سب سے زیادہ 90 افراد ہلاک ہوئے جبکہ جھارکھنڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی اور ممبئی میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور سڑکیں پانی سے ڈوب گئی ہیں، جس سے پانی کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

مزید برآں، مسلسل بارشوں کے باعث ہزاروں افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں