شہر (لارڈ میڈیا): واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں تاکہ صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔ میٹا کی جانب سے ان فیچرز کا مقصد گروپ چیٹس کو آسان بنانا ہے۔ نئے بیٹا ورژن میں پولنگ فیچر کو اپڈیٹ کیا گیا ہے، جس سے صارفین ایکسپائری ٹائم سیٹ کر سکیں گے اور ووٹر کی شناخت کو چھپانے جیسے ٹولز دستیاب ہوں گے۔
میسجنگ پلیٹ فارم میں ‘کرئیٹ اے سیملر گروپ’ آپشن بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے موجودہ گروپ کے اراکین کی مدد سے نیا گروپ بنانا ممکن ہوگا۔
واٹس ایپ گروپس کے لیے سب سے بڑا فیچر نیا ‘@all’ مینشن فیچر ہے، جس سے صارفین گروپ کے تمام اراکین کو بیک وقت نوٹیفائی کرسکیں گے۔ اگر اراکین کی تعداد 32 سے زیادہ ہوگی، تو صرف ایڈمنز ہی اس فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔ صارفین @all نوٹیفکیشنز کو میوٹ کرنے کا آپشن بھی حاصل کر سکیں گے۔


