ہومتازہ ترینہنگو میں چیک پوسٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

پشاور (لارڈ میڈیا): قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہنگو میں کارروائی کرتے ہوئے خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق چھپری نریاب کے قریب 15 سے 18 خوارج کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ ہلاک دہشت گرد مبینہ طور پر 29 جولائی کو خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، جس میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید اور 28 زخمی ہوئے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں