ہومتازہ ترینپیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھا...

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھا دیے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لطیف اکبر پر حملے کی اطلاع ملی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ کئی حلقوں میں پولنگ اسٹاف اور سامان نہیں پہنچا جبکہ پولنگ ایجنٹس کو بوتھ سے نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 15 سے زائد درخواستیں دائر کی ہیں اور شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ کل تک امن و امان کی صورت حال ٹھیک تھی اور پیپلز پارٹی کی پوزیشن مضبوط تھی، لیکن اب آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک ہوگیا ہے۔ ایک پارٹی کو اقتدار میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا جواب نہ آنے کی وجہ سے الیکشن کو صاف اور شفاف ماننا مشکل ہوگا۔

پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پہلے فیز کے بعد پارٹی میں بائیکاٹ کی بات ہو رہی تھی لیکن قیادت نے بائیکاٹ کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں چاہتے اور بیلٹ کے ذریعے تبدیلی چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے فائرنگ جمہوری اقدار کے منافی ہے اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں