ہوماہم ترینوفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت نے مالی سال 2026 میں اخراجات کو قابو میں رکھنے کے لئے کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے ان اقدامات کی منظوری دی اور وزارت خزانہ کو عمل درآمد کی ہدایت کی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، گزشتدہ تین سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کر دی جائیں گی اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہے گی۔ رواں مالی سال گاڑیوں اور مشینری کی خریداری پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج اور غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی بھی جاری رہے گی۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کی توقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں